جب ویاگرا چوہوں کو دی گئی تو کیا نتیجہ نکلا


سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری کی دوائی ویاگرا چوہوں کو کھلائی تو ان کے جسم میں کیا تبدیلی آگئی؟ دیکھ کر سب دنگ رہ گئے، جان کر مرد تو کیا خواتین بھی بے حد خوش ہوجائیں گی کیونکہ۔۔۔

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنسی قوت کی گولی ویاگرا کو جہاں مبینہ طور پر بعض امراض کا سبب گردانا جاتا ہے وہیں اس کو کئی بیماریوں کا علاج بھی کہا جاتا ہے۔ اب کینیڈین سائنسدانوں نے اس گولی کو فلو کی ویکسین سے ملا کر ایسی خطرناک مرض کی دوا تیار کر لی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف اوٹاوا کے سائنسدانوں نے ویاگرا اور فلو کی ویکسین کے آمیزے سے کینسر کی دوا تیار کی ہے جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ دوا کی تیاری کے بعد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا چوہوں پر اس کے تجربات کیے گئے۔ ان تجربات میں چوہوں کا کینسر 90فیصد تک ختم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اب سائنسدان اس دوا کے معدے کے کینسر میں مبتلا انسانوں پر تجربات کر رہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر رابیکا ایور کا کہنا تھا کہ ”فطری طور پر نیچرل کِلر سیلز نامی مدافعتی خلیے کینسر کے خلیوں کے خلاف کام کرتے ہیں اور انہیں ختم کرتے ہیں، لیکن سرجری کی وجہ سے میلائیڈ ڈرائیوڈ سپریسر سیلز (Myeloid derived suppressor)نامی مدافعتی خلیے نیچرل کِلرسیلز کے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے انسان میں کینسر لاعلاج ہو جاتا ہے۔ ویاگرامیں ایسی خصوصیت ہے کہ وہ سپریسر سیلز کو یہ رکاوٹ ڈالنے سے روک دیتی ہے جبکہ فلوویکسین کِلر سیلز کو مزید متحرک کرنے کا کام کرتی ہے، چنانچہ ان دونوں کے آمیزے سے تیار کی گئی دوا کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).