ارشد خان چائے والا اب کن حالات میں ہے؟


”ارشد خان اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہے۔۔۔؟“ پاکستان کے مشہور ”چائے والا“ کی تازہ ترین تصویر نے پاکستانیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا، دیکھنے والے حیران پریشان ہو گئے کہ اسے کیا ہو گیا، دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

ارشد ”چائے والا“ شوبز کی چکا چوند میں ایسا کھویا کہ مداحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہو گیا اور اب کافی عرصے بعد اس کی تازہ ترین تصویر نے پاکستانیوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جو اسے دیکھ کر ناصرف حیران ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں کہ آخر اسے کیا ہو گیا ہے۔

ارشد ’چائے والے‘ کی یہ تصویر گزشتہ روز ایک افطار پارٹی میں شرکت کے موقع پر لی گئی اور جب سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کی اکثریت نے ایک ہی سوال پوچھا کہ آخر یہ اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہے جبکہ وہ قدرتی خوبصورتی جس کے باعث یہاں تک پہنچا ہے وہ بھی کہیں کھو گئی ہے۔

آنیہ خان نامی صارف نے لکھا ”معصوم ہی اچھا تھا۔۔۔“

مریم علی نے لکھا ”واہ۔۔۔ کیا بات ہے، فرنچ میں اچھے لگ رہے ہو لیکن یہ بتاؤ روزے سے پہلے روزے رکھنے شروع کر دئیے تھے، کمزور لگ رہے ہو“

سید عمار شاہ نے لکھا ”میرے خیال سے تمہیں آنکھوں کے ہسپتال جانے کی ضرورت ہے“

حسیب بیگ نے لکھا ”یہ اب پہلے سے زیادہ پیسے کما رہا ہے لیکن اس کی قدرتی خوبصورتی غائب ہو گئی ہے“

کرن گل نے لکھا ”اب بھی ایک چائے والا ہی لگ رہا ہے“

بتول زہرا نے لکھا ”خوبصورتی کیلئے صرف گورا رنگ کافی نہیں ہے۔۔۔ عجیب لگ رہا ہے“

محمد سہیل نے لکھا ”ارشد خان کی شکل پر کمزوری نظر آ رہی ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ شوبز نے اس کی کیا حالت کر دی ہے“

ثناءصوفی نے لکھا ”ارشد خان اب کمزور خان ہو گیا ہے“

پلوشہ خان نے لکھا ”عجیب سا ہو گیا ہے“

عائشہ عبدالرزاق نے لکھا ”چرسی لگ رہا ہے“

ذیشان نذیر نے لکھا ”ہاہاہاہاہا۔۔۔ لڑکیاں بھی اخیر جگت کرتی ہیں“

عدنان بٹ نے لکھا ”مت مار کر رکھ دی ہے چائے والے کی“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح /علاقائی /اسلام آباد


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).