ہوشیار باش!


 

کیا آپ کو کبھی کسی ”جنرل ہیڈ کوارٹر” یا کسی “انٹلییجنس ایجنسی ” کی جانب سے کوئی کال آئی ہے؟
 کیا آپ کو کبھی کسی کال کرنے والے نے یہ کہا ہے کہ وہ جی ایچ کیو سے بات کررہا ہے اور مردم شماری میں آنے والی فوجی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہے کہ آپ نے انہیں اپنے خاندان اور اثاثوں کےحوالے سے جو معلومات دی تھیں ان کی تصدیق کرنے کے لیے آپ سے کچھ سوالات کرنے ہیں او یہ کہ آپ صحیح معلومات مہیا کریں ورنہ آپ کو بعد میں کسی زحمت اور مصیبت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟
 مجھے تو آج صبح ایک عام نمبر سے ایک ایسی کال آئی جس میں کال کرنے والا خود کو جی ایچ کیو کا کوئی صوبیدار بتا رہا تھا۔۔
میں نے اس سے پہلے اگر ایک ذمہ دار فوجی آفیسر سے ایسی کالوں کے بارے میں وضاحت اور ضروری ہدایات نہ سنی ہوتیں تو شاید میں بھی آرمی کا نام سن کر سب کچھ بتا چکا ہوتا اور یوں خود کو خطرات سے دوچار کر چکا ہوتا۔
میں چونکہ اس حوالے سے باخبر تھا کہ پاکستان آرمی ایسی کوئی مہم نہیں چلا رہی ہے بلکہ یہ کام نوسر بازوں کا کوئی گروہ کر رہا ہے جو آرمی کا نام لے کر سادہ لوح لوگوں سے ان کے اثاثوں اور بینک  اکاونٹس/ بیلنس وغیرہ کے بارے میں معلومات لینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ صاحب مال افراد کو ڈرا دھمکا/بلیک میل کرکے یا پھر اغوا کرکے انہیں مال ودولت سے محروم کر سکیں، اس لیے میں بچ گیا۔
کال کرنے والے نے جب اپنا مدعا بیان کیا تو میں نے مضبوط لہجے میں اسے یہ کہہ کرکہ پاکستان آرمی کو اگر/جب یہ معلومات لینی ہوں گی تو وہ باقاعدہ مہم چلا کر اور سرکاری نمبر پر رابطہ کرے گی اور ہم انہیں معلومات دے دیں گے، کال کاٹ دی۔
اس نے جب دوبارہ کال ملائی اور کہا کہ وہ آرمی سے ہی بول رہا ہے تو میں نے اسے سختی سے جھڑک دیا، دوٹوک انداز میں انکار کردیا اوراسے دوبارہ کال کرنے سے منع کرتے ہوۓ کال کاٹ دی۔
میں تو یہ نمبر ضروری تفتیش وتحقیق کے لیے آرمی اور ایف آئی اے کے حوالے کر رہا ہوں۔ اگر آپ کو بھی ایسی کوئ کال آئے تو ہوشیار رہیں اور کال کرنے والے کو بالکل  کوئی معلومات نہ دیں۔
یاد رکھیں پاکستان آرمی یا اس سے متعلقہ انٹلیجنس ادارے حتیٰ کہ سول تفتیشی و تحقیقاتی ادارے نہ ایسا کوئی مہم  چلا رہے ہیں اور نہ ہی اس طریقےسے عام نمبرز سے کال کرکے وہ معلومات لیتے ہیں ۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).