مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑنے کا منصوبہ افشا


سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ختم ہوتے ہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے گا اور اس کا مقصد مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک پر اثر انداز ڈالنا ہے۔

سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ ایسی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ جونہی مرکز اور پنجاب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئینی طور پر ختم ہو جائے گی تو فوری طور پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے گا تاکہ ووٹرز کو یہ باور کرایا جا سکے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی اور یوں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک کوتوڑا جا سکے گا۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ اس لئے ضروری ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے فوری ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے وہ عوام کے یہ باور کرانے میں کامیاب ہو جائے کہ بڑی حد تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

(بشکریہ ڈیلی پاکستان)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).