پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے


پیپلز پارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دو نام پیش کیے گئے ہیں جن میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کر دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).