کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری


پاکستان، گرمی

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے

محکمۃ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران سمندری ہوائیں بند ہونے اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ ہیٹ ویو خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمۃ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۃ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند ہونے سے بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں اندروں سندھ کے ضلع نواب شاہ میں درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جو ایک عالمی ریکارڈ تھا۔

محکمۃ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران گرمی کو کم کرنے کے لیے جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند رہیں گی جبکہ شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہوا کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھے گا۔

کراچی میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے اور آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 سے 50 فیصد ہو گا۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو گی۔

اتوار کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۃ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی کے لیے ہیٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز تک برقرار رہے گی جبکہ پیر، منگل اور بدھ کو ‘ہیٹ ویو’ شدید ترین ہو گی۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

پاکستان، گرمی

کراچی میں انتظامیہ نے ممکنہ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے شہر بھر میں کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سخت گرمی کے سبب ہیٹ سٹروک سے متاثر افراد کے لیے خصوصی وارڈ بنائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کے علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد مئی کے مہینے موسم شدید گرم ہونے کی وجہ تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات بھی معمول سے پہلے ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹراک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان میں مبتلا ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp