امریکی صدر کا انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی ’مداخلت‘ پر انکوائری کا مطالبہ


President Donald Trump delivers remarks during the Prison Reform Summit at the White House in Washington, 18 May 2018

امریکی صدر ٹرمپ سیاسی بیانات دینے کے لیے ٹویٹر استعمال کرتے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے اپنی انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔

اپنی ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کیا سابق انتظامیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کا حکم دیا تھا کہ نہیں؟

صدر کی جانب سے انکوائری کے باقاعدہ آغاز کی درخواست پیر کو دی جائے گی۔

اس بارے میں مزید جانیے

روسی مداخلت: تفتیشی پینل کے سربراہ عہدے سے دستبردار

‘روسی مداخلت پر براک اوباما نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟’

امریکی انتخاب مداخلت: ’پہلی بار الزامات پیش کر دیے گئے‘

تحقیقات کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مخبر کی ٹرمپ کی انتخابابی مہم چلانے والے قریبی افراد سے ملاقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آئی پہلے ہی سنہ دو ہزار سوالہ کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے تمام امور کی تحقیقات کر رہی ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ اتوار کو اُن کی کئی ٹویٹس میں سامنے آیا، جس میں انھوں نے ‘جادو گرنی کی تلاش’ پرملامت کرتے ہوئے کہا کہ روس کی سازش ثابت نہیں ہو سکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ خصوصی کونسل روبرٹ مولر کی سربراہی میں جاری تحقیقات کی جانب اشارہ کیا جس میں سنہ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت اور صدر کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے انکوائری کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کئی مرتبہ اس انکوائری کے خلاف بیان دیا ہے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/998256454590193665

کیا ٹرمپ کی ٹیم میں کوئی جاسوس تھا؟

ٹرمپ نے پہلے ایف بی آئی کی ٹیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی نے اپنا جاسوس بھیجا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘اگر یہ صحیح ہے تو سب سے بڑا سیاسی سکینڈل ہے’

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق ایف بی آئی کے ایک مخبر کو انتخابی مہم چلانے والوں کے پاس بھیجا گیا لیکن ایسا اُس وقت کیا گیا جب انھیں ‘روس سے مشتبہ روابط کی اطلاعات ملیں۔’ اخبار نے مخبر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

اب کیا ہو گا؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس مسئلے پر کانگریس کے رہنماؤں کو ثبوت فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے مخبر کی زندگی خطرے میں پڑ جائے کی۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/997474432443707393

صدر ٹرمپ نے امریکہ کے محکمۂ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی یہ تمام دستاویزات کو منظر عام پر لائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp