کرپشن ختم کرنا کسی کا ایجنڈا نہیں


\"asifایک جانب کرپشن کا نام لے کر نواز شریف کو کچھ اور ہی گستاخیوں پر سبق سکھانے کی کوشش ہو رہی ہے تو دوسری طرف جمہوریت کی آڑ لے کر کرپشن کا جواز تلاش کیا جا رہا ہے اور قوم سے ایسے گلوگیر آواز میں خطاب فرماے جا رہے ہیں کہ آدمی کو ’صادقہ کی مصیبت‘ یاد آ جاتی ہے۔

جو اقتدار میں نہیں ہیں اور نواز شریف کے مقابلے میں خود کو مکمل بے بس پاتے ہیں ان کی خواہش ہے کرپشن کا نام لے کر کسی بھی طریقے سے نواز شریف کو گھر بھیج دیا جائے اور جو اقتدار میں ہیں ان کی خواہش ہے کہ جمہوریت کی آڑ لے کر اپنی جملہ وارداتوں کو تحفظ دے دیا جائے۔ یہ جھگڑا قانون کی حکمرانی کا ہے نہ جمہوریت کے تحفظ کا۔ نہ کرپشن کے خاتمے کی حقیقی خواہش کہیں موجود ہے نہ ہی کسی کو جمہوریت سے کچھ لینا دینا ہے۔ یہ خوبصورت باتیں صرف برائے وزن بیت کی جا رہی ہیں اور عالم وہی ہے کہ ’’ روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دے ‘‘۔ خواہش اور کوشش کے باوجود مجھ سے اس معرکہ آرائی پر کچھ نہیں لکھا جا رہا، ہر دو گروہوں کے لشکری اخبارات اور سکرینوں پر آپ کو کمال خود سپردگی کے عالم میں احتساب اور جمہوریت کے محاذوں پر داد شجاعت دیتے ملیں گے۔یہ چاند ماری فی الوقت ان جنگجوؤں پر چھوڑتے ہیں کیونکہ ویسے بھی آخر میں ان سب نے مل جل کر ہنسی خوشی رہنا شروع کر دینا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments