براک اوباما اور ان کی اہلیہ کی نیٹفلکس کے ساتھ شراکت


Michelle Obama and Barack Obama

اس جوڑے نے سنہ 2017 کے اوائل میں وائٹ ہاؤس چھوڑا۔

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نیٹفلکس کے لیے ٹی وی پروگرام اور فلمز بنائیں گے۔

آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹفلکس کا کہنا ہے کہ سابق صدر اور خاتون اوّل نے ان کے ساتھ کچھ برس کا معاہدہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان سیریز اور فلموں میں ’سکرپٹڈ اور ان سکرپٹڈ سیریز کے لیے دستاویزی ڈرامہ اور دستاویزی فلمز اور فیچرز شامل ہوں گے۔

اسی بارے میں

براک اوباما کے محبت ناموں میں کیا تھا؟

سوشل میڈیا پر غیر ذمہ داری پر اوباما کی تنبیہ

سابق خاتون اوّل مشعل اوباما کا کہنا تھا کہ ’براک اور میں ہمیشہ سے ہی کسی کو متاثر کرنے کے لیے داستان گوئی کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔‘

ان پروگرامز سے متعلق صحیح تفصیلات کا اعلان ابھی کیا جانا ہے۔

براک اوباما اور ان کی اہلیہ نے ہائیر گراؤنڈ پروڈکشن کے نام سے کمپنی بنائی ہے جو وہ مواد تیار کرے کی کو نیٹفلیکس پر نشر کیا جائے گا۔

Michelle and Barack Obama

دونوں پُرامید ہیں کہ وہ باصلاحیت، متاثر کن اور تخلیقی لوگوں کو اکھٹا کریں گے

براک اوباما کا کہنا تھا ’اپنی صدارت کے دوران سب سے خوشگوار لمحات وہ تھے جو ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے متاثر کن افراد سے ملتے، ان کی مدد کرتے اور ان کے تجربات سنتے تھے۔ ‘

’اسی لیے مشعل اور میں نیٹفلکس کے ساتھ شراکت پر کافی پرجوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم باصلاحیت، متاثر کن اور تخلیقی لوگوں کو اکھٹا کریں گے جو لوگوں میں ہمدردی اور تفہیم اجاگر کریں گے۔ اور ان کی مدد کریں گے کہ وہ اپنی کہانی دنیا کو بتائیں۔‘

اس سال کے اوائل میں جب چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ براک اوباما نیٹفلکس کے ساتھ شراکت کرنے والے ہیں تو نیویارک ٹائمز نے لکھا تھا کہ ممکن ہے کہ وہ صحت عامہ، ماحولیات اور پناہ گمینوں جیسے مسائل پر مباحثہ کروائی گے۔

تاہم اخبار کے مطابق ان کا ارادہ حالیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقیدی حملے کرنے کا نہیں ہے۔

نیٹفلکس کے چیف کانٹینٹ آفیسر ٹیڈ سرینڈوس کا کہنا ہے کہ ’براک اور مشعل اوباما ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ احترام اور پہچان حاصل ہے۔ اور ان میں یہ منفرد صلاحیت ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو تلاش کر کے ان کی کہانیاں دنیا کے سامنے لاتے ہیں جنہوں نے اپنے معاشروں میں تبدیلی لانے کے لیے کچھ کیا ہو اور وہ دنیا کو بدلنے کے خوہشمند ہوں۔ ‘

’ہمیں فخر ہے کہ انھوں نے اپنی اس جاندار داستان گوئی کے لیے نیٹفلیکس کا انتخاب کیا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp