آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں اجیت چنڈیلا پر پابندی عائد


\"chindail\" بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث انڈین کرکٹرز اجیت چنڈیلہ اور ہیکن شاہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل میں بی سی سی آئی نے دو کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کر دیا۔ بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کی سرپرستی میں 3 رکنی بورڈ آف کنٹرول کمیٹی نے راجستھان روئلز کے سابق کھلاڑی اجیت چنڈیلہ پر تاحیات پابندی عائد کی جبکہ ہیکن شاہ کو 5 سال کی پابندی کا پروانہ تھما دیا گیا ہے۔ فکسنگ سکینڈل میں نامزد سابق امپائر اسد رو¿ف کو آج کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہونے پر 9 فروری تک جواب داخل کروانے کی آخری مہلت دی گئی ہے دوسری جانب دورہ آسٹریلیا پر موجود بھارتی ٹیم کے کیسینوز جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments