امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے بالآخر شو بزنس کی دنیا میں قدم رکھ دیا
بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن زیورات بنانے والی ایک کمپنی کی اشتہاری مہم میں کام کریں گے۔ وہ اس کمپنی کے ساتھ 2012 سے وابستہ ہیں۔ تاہم ان اشتہاری مہم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امیتابھ بچن کی حقیقی بیٹی شویتا بچن پہلی بار کیمرے اور روشنیوں کی دنیا میں نمودار ہوں گی۔ شویتا کو اس اشتہاری مہم میں امیتابھ کی بیٹی کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ متعلقہ کاروباری ادارے کا موقف ہے کہ باپ بیٹی کے ایک ساتھ منظر پر آنے سے برانڈ کی توقیر اور شفافیت میں اضافہ ہو گا۔
شویتا بچن نندا ایک مصنفہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ حال میں انہوں نے اپنے پہلے ناول کی رونمائی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ شویتا لباس کی ڈیزائننگ میں منفرد انداز رکھتی ہیں۔
کلیان جیولرز کے مالک رمیش نے ایک بیان میں کہاہے کہ انہیں اپنی اشتہاری مہم میں شویتا کی شرکت پر بے حد خوشی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ میتابھ بچن اور اور ان کی بیگم ہمارے ادارے کی تشہیر کا حصہ رہے ہیں اور اب شویتا کی شرکت سے یہ بندھن مزید مضبوط ہو گا۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).