عروہ حسین سوشل میڈیا پہ مذاق کا نشانہ کیوں بنیں؟


نامور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کاکہنا ہے کہ برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی نے انہیں اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی۔

برطانوی شہزادے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی شاہی شادی پاکستان سمیت پوری دنیا پر چھائی رہی اور اس شادی میں پاکستانی فنکاروں نے عدم شرکت کے باوجود سوشل میڈیا کے ذریعے شاہی جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا۔ یہاں تک کہ اداکارہ وماڈل عروہ حسین کا کہنا ہے کہ  پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے انہیں اپنی محبت کی کہانی یاد دلادی۔

عروہ حسین نے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی اورفرحان کی شادی کی تصاویر کے ساتھ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تصاویر شیئر کیں اورلکھا کہ شاہی شادی نے انہیں  ان کی اور فرحان کی محبت کی کہانی یاد دلادی ہماری شادی ایک برس قبل انجام پائی تھی اور سوشل میڈیا پر  ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہی تھی۔

تاہم کچھ لوگوں کو عروہ کا پرنس ہیری اور میگھن سے اپنی شادی کا موازنہ کرنا پسند نہیں آیا اور انہوں نے عروہ اورفرحان کو خود کو شاہی جوڑا کہنے پر مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ زبردستی کی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

جب کہ کچھ لوگوں نے فرحان اور عروہ کی حمایت میں آگے آتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنے اندر شاہی خصوصیات رکھتا ہے اور محبت ایسی چیز ہے جس میں کوئی فرق نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).