منیبہ مزاری چلنے کے قابل کیسے ہوئیں؟


پاکستان کی معذور مگر حوصلہ مند معروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری کو روبوٹک ٹانگیں لگا دیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر بغیر کسی سہارے کے چلنے کے قابل ہو گئی ہیں اور 10 سال بعد ان کے چلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Muniba Mazari

@muniba_mazari

Big Day for us siblings! 😀👊🏻 @Zulfiqar_Mazari @SarfrazMazari after 10 years! 🙏🏻 @ReWalk_Robotics Thank you so much for making this happen!

کارحادثے میں معذوری کے باوجود منیبہ کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے وہیل چیئر پر نہ صرف مصوری کے کام کو جاری رکھا بلکہ بلند حوصلے کے ساتھ پاکستان میں صنفی مساوات کیلئے بھی کام کر تی رہیں۔

منیبہ کو جس وقت روبوٹک ٹانگیں لگائی گئیں اس وقت ان کے بھائی بھی وہیں پر موجود تھے جنہوں نے اپنے پیروں پر کھڑی منیبہ مزاری کیساتھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

Muniba Mazari

@muniba_mazari

Dear all,
Thank you so much for your prayers and well wishes. Here’s a small video of how Rewalk works! 😊 It was truly a wonderful experience. Thank you @ReWalk_Robotics and my amazing medical team for this! 🙏🏻

سال 2015ءمیں پاکستان کی باصلاحیت بیٹی کی ہمت اور عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان نے انہیں خیر سگالی سفیر برائے خواتین بھی مقرر کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق منیبہ کی کہانی دنیا بھر کے معذور افراد کیلئے ایک مثال ہے جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی۔

معذوری کے باوجود منیبہ نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر وہیل چیئر کے ساتھ لوگوں اور خصوصا خواتین کے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے تقاریر کیں اس دوران ان سے بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔

منیبہ مزاری کا کہنا ہے کہ کار حادثے کے بعد ان کے شوہر نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں مگر اس کے باوجود انہوں نے اپنی معذوری کو راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا۔

ایک روز قبل مصورہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر جاری کیں جس میں ان کے سرجری کے بعد روبوٹک ٹانگیں لگی ہوئی تھیں، منیبہ نے لکھا کہ ’آج ہم بہن بھائیوں کے لیے بہت بڑا اور خوشی کا دن ہے کیونکہ میں 10 سال بعد میں چلنے کے قابل ہورہی ہوں‘۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Muniba Mazari

@muniba_mazari

Big Day for us siblings! 😀👊🏻 @Zulfiqar_Mazari @SarfrazMazari after 10 years! 🙏🏻 @ReWalk_Robotics Thank you so much for making this happen!

کچھ دیر قبل منیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ روبوٹک ٹانگوں کے ساتھ چلنے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں، انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی میڈیکل ٹیم کے جذبے کو بھی سراہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).