آخری 10 روزوں کے لئے مکہ میں اس ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟


آخری 10 روزوں کے لئے مکہ میں اس مرتبہ ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ جواب جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے

سعودی گزٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان ہوٹلوں میں کل ایک لاکھ 62ہزار کمروں میں سے ایک لاکھ 55 ہزار ایڈوانس پیمنٹ کے ساتھ بک ہوچکے ہیں۔ مرکزی علاقے کے ایک ہوٹل کے ریزرویشن اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر رزا شلابی نے بتایا کہ ان کے ہوٹل میں 810 کمرے ہیں جو تمام کے تمام بک ہوچکے ہیں۔ ان کے ہوٹل میں رمضان المبارک کے پہلے 10ایام کے لئے ایک کمرے کا کرایہ 1950 سے اڑھائی ہزار ریال تک ہے، جس میں افطار کا کھانا بھی شامل ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کے آخری دس ایام میں کمرے کا کرایہ اوسطاً 28000 ریال تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک اور ہوٹل کے ریزرویشن و مارکیٹنگ سٹاف عبداللہ الزہرانی نے بتایا کہ ان کے ہوٹل میں رمضان المبارک کے آخری دس ایام کے دوران کمرے کا کرایہ 25 ہزار ریال(تقریباً پونے آٹھ لاکھ پاکستانی روپے) سے 42 ہزار ریال (تقریباً 13 لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ جاتا ہے۔

عام طور پر ان کمروں کی بکنگ رمضان المبارک کے آغاز سے تین ماہ قبل ہی ہوجاتی ہے۔ مسجد الحرام کے قریبی ہوٹلوں میں عموماً صاحب ثروت مقامی و غیر ملکی افراد قیام کرتے ہیں کیونکہ یہاں کرائے غیر معمولی حد تک زیادہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال ان ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح تقریباً 90 فیصد تھی جو اس سال تقریباً 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مکہ میں 947 فرنشڈ اپارٹمنٹ اور ہوٹل ہیں جن میں زائرین کے لئے ایک لاکھ 62 ہزار 493 کمروں کی گنجائش ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).