عمران خان کا گلدستہ لانے والے نے حملہ آور کا دفاع کیا: احسن اقبال


وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک بزدل جنونی نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا ، عمران خان کا گلدستہ لانے والوں نے شام کو ٹی وی پر بیٹھ کر حملہ آور کا دفاع کیا۔

حملے سے صحت یابی کے بعد قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پرحملے سے چند سیکنڈ پہلے جلسے میں ایک فون کال آئی اورجو اٹھائی تو میری کہنی ڈھال بن گئی ۔

انہوں مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے میرے خاندان سے اظہار یکجہتی کیا تو ان کی آنکھوں میں نمی تھی، عمران خان نے مجھے گلدستہ بھجوایا، ان کا شکر گزار ہوں ۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہوتی یہ گلدستہ شیریں مزاری، شفقت محمود اور اسد عمر لے کر آتے لیکن مجھے بہت دکھ ہوا جب یہ دیکھا کہ گلدستہ لانے والے نے شام کو ٹی وی پر بیٹھ کر حملہ آور کا دفاع کیا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).