سعودی عرب نے امریکا میں ہزاروں ایکڑ زمین خرید لی


\"saudia\"سعودی حکومت نے ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا اور ایریزونا کے کئی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ زمین خرید لیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکا کے جنوب مغربی علاقے میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریداری کر رہا ہے، جس پر اگائی جانے والی فصلیں سعودی عرب بھیجی جا رہی ہیں۔
سعودی حکومت کے انوکھے فیصلے سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ہاں پانی کی بچت کرنے کے لئے امریکا میں فصلیں اگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پرائیویٹ سعودی کمپنی فونڈو مونٹے کیلیفورنیا کے مطابق اس نے ریاست کیلیفورنیا میں اس کمپنی نے کولوراڈو دریا کے ساتھ 1790 ایکڑ زرعی زمین کی خریداری کی ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب کے اس اقدام پر امریکی ریاستوں میں موجود مقامی کسانوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں فصلیں اگا کر اپنے ملک بھیج رہا ہے، یہ ملک صرف فصلیں ہی نہیں بلکہ امریکا کا پانی سعودی عرب لیجایا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں سعودی عرب نے زمینیں خریدی ہیں وہاں پانی کی کمی ہوتی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں کو پانی نکالنے کے لئے پہلے سے زیادہ گہرائی تک کھدائی کرنا پڑ رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments