نواز شریف کی پیشی پر نیب عدالت میں سانپ نکل آیا


مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت سے سانپ نکل آیا، پولیس اہلکاروں نے سانپ کو مار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر ان کے خلاف دائر مختلف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ابھی کمرہ عدالت سے روانگی کے لئے باہر نکلے ہی تھے کہ کمرہ عدالت سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔ سانپ کو دیکھ کروہاں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے سانپ کو فوری مار دیا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).