مداحوں کے پیار کے علاوہ کسی ایوارڈ کی ضرورت نہیں : سنی لیون


\"suunyبالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کام کے بدلے مداحوں سے ملنے والے پیار کے علاوہ کسی ایوارڈ کی کوئی امید نہیں ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمی کیرئیر کا آغاز2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ”جسم 2“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن بے باک مناظر کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکیں جب کہ متعدد فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ اب تک کوئی فلمی ایوارڈ اپنے نام نہیں کرسکی ہیں جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ سنی لیون کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم ناقدین سے زیادہ مداحوں کو اہمیت دیتی ہوں کیوں کہ ناقدین مفت میں فلم دیکھتے ہیں اور تبصرے کرتے ہیں جس کے مقابلے میں مداح فلم دیکھنے کے لیے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرتے ہیں اسی لئے فلم نگری میں کسی ایوارڈ کی امید نہیں ہے اسی لیے مداحوں کی محبت کے علاوہ کسی ایوارڈ کی کبھی کوئی امید نہیں رکھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون شاہ رخ خان کی فلم”رئیس“ میں آئٹم سانگ پر رقص کریں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments