پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا امکان


\"pakہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس کل نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کے اعلیٰ حکام کا چھٹا اجلاس کل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزا چوہدری کریں گے جو دیگر شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا پراسس میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا جس کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جب کہ ہارٹ آف ایشیا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments