کم جونگ اُن کے نام ٹرمپ کے خط میں کیا لکھا ہے؟


Pompeo holds up letter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی جس پر واشنگٹن سمیت دنیا بھر کے لوگ حیران ہیں۔ یہ انھوں نے کیسے کیا۔۔۔؟ ایک ذاتی خط کی صورت میں جو انھوں نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو لکھا اور اس خط سے ٹرمپ کا سفارتی انداز اور مستقبل کی پیش گوئی صاف عیاں ہے۔

اسی بارے میں

صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات منسوخ

’شمالی کوریا نے جوہری سائٹ کی سرنگیں تباہ کر دیں‘

پہلا پیراگراف

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ مراسلہ ’عزت مآب‘ جیسے لقب سے شروع ہوا جو کِم کے لیے شاید نایاب طرز تخاطب ہے۔ اس میں کسی دفتری دستاویز کے انداز میں شمالی کوریا کے رہنما کے ’وقت، تحمل اور کوششوں ‘کا شکریہ ادا کیا گیا۔

یہاں ہلکے پھلکے اشتعال کا اظہار کرتے ہوئے کم جونگ کو جتایا گیا کہ وہ یہ ملاقات چاہتے تھے جبکہ ان کے لیے تو یہ ’غیر متعلقہ‘ چیز تھی۔ خط میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملاقات کے لیے طویل عرصے سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ ( ملاقات کا عندیہ تو مارچ میں دیا گیا تھا تاہم اس کی حتمی تاریخ چند ہفتے پہلے بتائی گئی۔)

اس خط کا اصل متن اس پیرا گراف کے آخر میں واضح ہوا جہاں صدر ٹرمپ کے قلم نے زہر اگلنا شروع کیا۔

first par of letter

جمعرات کو شمالی کوریا نے اپنے جوپری تجربوں کی سرنگوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تاہم اس کے ساتھ ہی جوہری جنگ کی دھمکی بھی دے ڈالی اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کو سیاسی پُتلا کہہ کر ان کی تذلیل کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ کورینز کی جانب سے زبانی حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

پیراگراف دوم

دوسری پیرے میں وہ دوبارہ سفارتی دستانے چڑھاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کس طرح حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیانی گرمجوشی آئی اور یہ بھی کہ دروازہ ابھی پوری طرح بند نہیں ہوا۔

صدر ٹرمپ لکھتے ہیں کہ وہ اب بھی شمالی کوریا کے رہنما سے ملنے کے خواہشمند ہیں۔ انھوں نے تین امریکی قیدیوں کو جنہیں شمالی کوریا میں جبری مشقت کی سزا سنائی گئی تھی آزاد کیے جانے کے عمل کو ’ایک خوبصورت اقدام‘ قرار دیا۔ یہ وہ جگہ ہے جس پر شاید ناقدین یہ کہیں گے کہ یہ تحسین کا کے لیے لیے مناسب وقت تھا یا نہیں۔

تیسرا پیراگراف

یہاں پہنچ کر تجارتی دستاویز کا مزاج لوٹ آتا ہے تاہم اس میں کچھ تکلیف دہ اصلاحات کا استعمال کیا گیا۔ جیسے کہ ’اگر آپ کا ارادہ تبدیل ہوتا ہے تو مجھے فون کرنے یا لکھنے میں ہچکچائیے گا نہیں۔‘

'The world and North Korea in particular has lost a great opportunity for lasting peace and great prosperity and wealth

خط کا اختتام ایک امید پر ہوتا ہے۔ اپنی اس ٹویٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کا طے شدہ دن اور مقام ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ملاقات دنیا کے امن کے لیے اہم ہو سکتی تھی۔‘

ٹرمپ کے حامیوں نے یہ بحث چھیڑی تھی کہ انہیں نوبل انعام ملنا چاہیے اور انھوں نے بھی یہ کہتے ہوئے تسلیم کیا کہ ’سب ایسا ہی سوچتے ہیں۔ اور میرا انعام دنیا کی جیت ہے۔‘

تاہم اس خط کے آخر میں انھوں نے لکھا ہم نے پائیدار امن کا موقع گنوا دیا اور یہ تاریخ کا ایک اداس لمحہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32546 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp