آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹرز کی گھڑیاں کیوں اتروا لیں؟


آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم کو اسمارٹ واچز (گھڑیاں) پہننے سے روک دیا۔

یہ واقعہ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پیش آیا جس میں پاکستانی کرکٹرز اسد شفیق اور بابر اعظم سے اسمارٹ واچز اتروالیں گئیں۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی گھڑیاں موبائل فون سے کنکٹ ہوسکتی ہیں آئی سی سی قوانین کے تحت انہیں پہننے کی اجازت نہیں۔

ٹیم کے میڈیا منیجر عون زیدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل نے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں ہوئی۔

دریں اثنا پریس کانفرنس میں حسن علی نے نام لیے بغیر کہا کہ اینٹی کرپشن آفیسر نے ہماری ٹیم کو بتایا کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں دی اس لیے انہیں اتار دیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).