ایک جسم فروش خاتون کی عبرتناک داستان


’اپنی اس ایک عادت کی وجہ سے میں جسم فروشی پر مجبور ہوگئی‘ جسم فروش خاتون نے یہ کام کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ ہر شخص توبہ پر مجبور ہوجائے

فیونا نے اپنی زندگی کے المناک حالات کے بارے میں بتایا ”میں شادی شدہ تھی اور میرے تین بیٹے تھے۔ پھر میری زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا کہ میں ہیروئن کے نشے پر لگ گئی ۔ یہ شیطانی نشہ ہے جس نے مجھے برباد کر دیا ہے۔ میں اس سے نفرت کرتی ہوں لیکن اسے چھوڑ نہیں سکتی ۔میری زندگی اب اس کے قابو میں ہے۔ میں نے سب کچھ گنوا دیا ہے ۔

میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا میں اتنی گر جاﺅں کی کہ اپنا جسم بیچنا شروع کر دوں گی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی روح بھی شیطان کی ہاتھ بیچ دی ہے۔ میری خاوند کی وفات ہو چکی ہے ۔ میرے تین خوبصورت بچے ہیں لیکن اس کے باوجود میں ہیروئن کا انتخاب کیا۔ میں دوبارہ اپنے بچوں کی ماں بننا چاہتی ہوں لیکن ہر بار میں ہار جاتی ہوں اور ہیروئن جیت جاتی ہے۔

مجھے اس صورت حال سے نفرت ہے لیکن میں بے بس ہوں میں کچھ نہیں کر پاتی ۔ میرے بچوں کو میری بہت ضرورت ہے لیکن میں ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر پارہی۔ میں ان کے پاس نہیں جا سکتی کیونکہ میرے لیے نشہ سب سے اہم ہے ۔

میں نے ایک بار ہیروئن استعمال کی اور پھر کبھی اسے چھوڑ نہیں پائی ۔ اب میرے لیے زندگی میں اس سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے ۔ ہیروین کا نشہ شروع کرنے کے چھ ماہ بعد ہی میں اپنے گھر اور بچوں سے دور ہو چکی تھی۔ درحقیقت میں سب کچھ ہی کھو چکی تھی۔ میں اپنی برباد زندگی کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ کبھی کوئی اس نشے کو ہاتھ نہ لگائے ۔ آپ کچھ بھی کر لیں لیکن ہیروئن کو ہاتھ مت لگائیں کیونکہ یہ آپ کو مار ڈالے گی اور آپ کی زندگی ختم کرڈالے گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).