بے اولاد جوڑوں کے لیے کیا خوراک سب سے بہتر ہے؟

میل آن لائن کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کی تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جوڑے اپنی خوراک میں مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی جانب زیادہ رغبت رکھتے ہیں اور ان کے حاملہ ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد تحقیقات میں مچھلی میں موجود اہم غذائی جزو اومیگا تھری کے فوائد سامنے آچکے ہیں۔ یہ فوائد تقریباً ہر قسم کی مچھلی سے دستیاب ہوتے ہیں اور بالخصوص سامن اور ٹیونا مچھلی کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ اولاد کے خواہشمند ہیں تو مچھلی ضرور کھائیے کیونکہ یہ ناصرف تولیدی صحت کیلئے بے حد مفید غذا ہے بلکہ عمومی جنسی تحریک میں بھی جوش لاتی ہے اور یوں ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنادیتی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی کی تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جوڑے اپنی خوراک میں مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی جانب زیادہ رغبت رکھتے ہیں اور ان کے حاملہ ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد تحقیقات میں مچھلی میں موجود اہم غذائی جزو اومیگا تھری کے فوائد سامنے آچکے ہیں۔ یہ فوائد تقریباً ہر قسم کی مچھلی سے دستیاب ہوتے ہیں اور بالخصوص سامن اور ٹیونا مچھلی کا استعمال زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال پروجیسٹرون ہارمون کی افزائش کرتا ہے، مردوں میں سپرم کی کوالٹی کو بہتر بناتا ہے اور جلد حمل کے لئے معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال ایسے جوڑوں کو کروایا گیا جو عرصے سے حمل میں مشکلات سے دوچار تھے۔ ایک سال بعد جمع کئے گئے اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تقریباً 80 فیصد میں حمل ٹھہر چکا تھا۔

تحقیق میں شرکت کرنے والے 500 جوڑوں کا تعلق امریکی ریاست مشی گن اور ٹیکساس سے تھا جن کی تولیدی صحت اور حمل کے امکانات کا مطالعہ ’فرٹیلٹی اینڈ انوائرنمنٹ سٹڈی‘ کے عنوان سے کیا گیا۔ ان جوڑوں کو د وگروپوں میں سے تقسیم کیا گیا تھا جن میں سے ایک گروپ ہفتے میں دو بار مچھلی کھاتا رہا جبکہ دوسرے گروپ میں موجود جوڑوں نے مچھلی کا استعمال نہیں کیا۔ ایک سال بعد جمع کی گئی معلومات سے معلوم ہوا کہ مچھلی کھانے والے جوڑوں میں سے 92 فیصد حاملہ ہوچکے تھے جبکہ مچھلی کا استعمال نہ کرنے والوں میں یہ شرح 79فیصد تھی۔

مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے جوڑوں میں ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی شرح بھی 22 فیصد زیادہ پائی گئی۔ جب میاں بیوی دونوں نے ایک ہی دن میں مچھلی کا استعمال کیا تو ازدواجی فرائض کی ادائیگی کی شرح میں تقریباً 39فیصد اضافہ پایا گیا۔

ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر آڈری گیسکن کا کہنا تھا کہ اچھی ازدواجی صحت اور حمل کے بہتر امکانات کے لئے صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں کو بھی مچھلی کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے تا کہ بہترین نتائج حاصل ہو سکیں۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).