ثانیہ مرزا دوران حمل بھی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں؛ ورزش کی تصاویر جاری


ثانیہ مرزا نے حمل کے دوران ہی ایسا کام شروع کردیا کہ پاکستانی لڑکیا ں سوچ بھی نہیں سکتیں

تفصیل کے مطابق چند ہفتوں قبل ثانیہ مرزا اورشعیب ملک نے سوشل میڈ یا پر اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد کی خبر دے کر سب کو خوش کیا تھا ۔اس کے بعد ثانیہ مرزا مختلف مواقع پر سوشل میڈ یا پر آتی رہتی ہیں ،گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنی فیملی سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب بھی گئی ہوئیں تھیں ۔

اب ثانیہ مرزا نے ورزش کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی پیغام میں لکھا ،سپر امی ،جلد سپر موم بننے والی ،سپر خاتون ۔یہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈ یا صارفین حیران رہ گئے اور خواتین بھی دنگ رہ گئیں۔

خواتین سوچتی ہیں کہ حمل کے دوران ورزش کرنا درست عمل نہیں ہوتا لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران خواتین کے لیے مناسب ورزش بچے اور خاتون کی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).