لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات


آئی ایس آئی کے سابق سربراہ، لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب پر فوج نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے گئے ہیں۔ لیفٹینٹ جنرل (ر) اسد درانی کو بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لئے جی ایچ کیو طلب کیا جا رہا ہے۔ اسد درانی کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنی ہوگی۔

عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).