کلائی میں فریکچر بابر اعظم بقیہ ٹیسٹ سیریز سے باہر


Babar Azam

انگلینڈ کے بین سٹوکس کی گیند بابر اعظم کی کی کلائی پر جا لگی

پاکستانی بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے کے بعد باقی کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

انہیں لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے دن کلائی پر چوٹ لگی جس سے فریکچر ہو گیا۔

23 سالہ بابر اعظم نے 68 رنز بنائے تھے۔

کھیل ختم ہونے سے پہلے وہ ریٹائر ہرٹ ہوئے جب انگلینڈ کے بین سٹوکس کی گیند ان کی کلائی پر جا لگی۔

پاکستانی ٹیم کے فزیوتھرپسٹ کلف ڈیکن کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے ایکسرے میں ان کی بائیں کلائی میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’اس کی کے فریچکر عموماً چار سے چھ ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp