ہم نے منع کیا تو ہماری ہنی مون کی تصویریں انہوں نے انٹرنیٹ پر نہیں ڈالیں


”یہ تصویریں انٹرنیٹ پر مت ڈالنا اور۔۔۔“ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ہنی مون منانے گئے تو تین بھارتیوں نے ان کی ایسی تصاویر اتار لیں کہ دونوں ہی ’پریشان‘ ہو گئے، وہ کون سی تصاویر تھیں اور پھر ان بھارتیوں نے کیا کیا؟ سب کچھ سامنے آ گیا

ویرات کوہلی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اور انوشکا شرما فن لینڈ ہنی مون منانے کیلئے گئے تووہاں ایک کافی شاپ میں تین بھارتیوں سے ٹاکرا ہو گیا۔ بھارتی کپتان نے بتایا کہ انہوں نے میری اور انوشکا شرما کی تصاویر اتار لیں حالانکہ ہم نے ہنی مون کی اپنی کوئی بھی تصویر اپ لوڈ نہیں کی تھی۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ہم نے اپنا ہنی مون انجوائے کرنے کیلئے ان لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ہماری تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ مت کریں اور انہوں نے ہماری درخواست مان بھی لی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).