دلیر مہندی کی بہو انسٹاگرام پہ کیوں مشہور ہوئیں؟


معروف بھارتی گلوکار دلیر مہندی کی بہو کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر سامنے آئیں تو نوجوان پلکیں جھپکنا ہی بھول گئے

معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہندی کی بہو نے سوشل میڈیا پر سب کو دیوانہ بنا دیا، سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

دلیر مہندی بہت سے مشہور پنجابی گانوں کے خالق ہیں، ان کے گائے ہوئے گانے نا صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیے جاتے ہیں، ان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔

صرف دلیر مہندی ہی نہیں ان کے خاندان کے کچھ لوگ بھی بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں، جہاں دلیر مہندی کی بیوی اور بیٹی نے شوبز کی چکا چوند دنیا سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے، وہی دوسری طرف ان کے بیٹے گردیپ مہندی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ایک مشہور اداکار اور گلوکار ہیں۔

گردیپ مہندی نے جیسیکا سنگھ نامی اداکارہ سے شادی کی ہے، جس نے گردیپ سنگھ کی ڈیبیو فلم “دہلی 1984” میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔تاہم اب دلیر مہندی اور گردیپ مہندی کیساتھ ساتھ جیسیکا سنگھ مہندی کے مداحوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور انسٹاگرام پر ان کی تصویروں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جیسیکا سنگھ مہندی اور گردیپ مہندی کی شادی جولائی 2016 میں ہوئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).