موٹاپے کے شکار افراد ایک ماہ میں کھوئی ہوئی جنسی صحت بحال کر سکتے ہیں


 سخت ورزش اور کڑے ڈائٹ پلان ناکام ہوجائیں تو موٹاپے کے شکار افراد کے لیے سرجری کا آپشن کھلا ہوتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنا وزن کم کرا سکتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے موٹاپا کم کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری کا مردوں کے لیے ایک اور ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر فربہ مرد سرجری کرانے پر غور کرنے لگیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اٹلی کی یونیورسٹی آف پیڈووا کے سائنسدانوں نے 29مردوں پر تجربات کے بعد بتایا ہے کہ اگر مرد موٹاپا کم کرنے کے لیے سرجری کروا لیں تو ایک مہینے کے اندر ان کی مردانہ قوت میں بھی بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”موٹاپا ’نیچرل سیکس سٹیرائیڈ میٹابولزم‘ میں مداخلت کرتا ہے اور مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کو زنانہ جنسی ہارمون ایسٹروجن میں تبدیل کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس پراسیس کو ہائیپوگونیڈیزم (hypogonadism)کہا جاتا ہے۔ موٹاپے کا مرد کی جنسی صحت پر یہ انتہائی منفی اثر اس کی مردانہ قوت میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ جب سرجری کے ذریعے موٹاپے سے نجات پا لی جائے تو ایک مہینے کے اندر ٹیسٹاسٹرون کا لیول بہت بڑھ جاتا ہے جس سے ان کی مردانہ قوت اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).