ریال میڈرڈ چیمپیئنز لیگ کی مسلسل تیسری بار فاتح، لیور پول کو شکست


فٹبال کلب ریال میڈرڈ

ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا

فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے تاہم لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے آخری بار 2005 میں ٹرافی جیتی تھی۔

لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب اس کے سپرسٹار مو صلاح زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔

فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ میچ کے دوران ریال میڈرڈ حریف ٹیم پر حاوی رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32495 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp