نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان


مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والوں کے حلقوں میں مضبوط امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ، نوازشریف کا صرف پارٹی قیادت کے وفاداروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان، ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا۔

لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات پرویز رشید، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے کر لیا گیا اور ٹکٹ کے لیے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قرار دی گئی۔

میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ ملے گا۔ لوٹوں کو سبق سکھانے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کا ساتھ چھوڑ کر جانے والوں کے حلقوں میں مضبوط ترین امیدوار کھڑے کرنے اور پنجاب میں اکثریت بنانے کیلئے بھرپور انتخابی کوششیں کی جائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).