کارگل جنگ مشرف کا جنون تھا، نواز شریف کو بہت کم معلومات تھیں: جنرل (ر) اسد درانی


سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) اسد درانی نے اپنی کتاب میں دعوی کیا ہے کہ کارگل جنگ جنرل مشرف کا جنون تھا۔ آئی ایس آئی کشمیر میں تحریک آزادی کو صحیح طور پر سمجھ نہیں پائی۔ نواز شریف کو کارگل آپریشن سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔ پاکستانی وزرا اعظم آئی ایس آئی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ ملکی سلامتی کے اہم معاملات پر آئی ایس آئی خود فیصلے کرتی ہے۔ حافظ سعید کے خلاف عدالتی کارروائی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

پاک بھارت خفیہ ایجنسیزکے سابق چیفس کی کتاب سے ہلچل برقرار ہے سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی نے کتاب میں دعوی کیا کہ کارگل جنگ جنرل مشرف کا جنون تھا۔ مکتی باہنی کا قیام اور سقوط ڈھاکہ را کی اہم کامیابیاں ہیں۔ حافظ سعید کے خلاف عدالتی کارروائی بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، الزام لگے گا کہ حافظ سعید کے خلاف کارروائی بھارتی ایما پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں سویت یونین کی شکست کو آئی ایس آئی کا بڑا کارنامہ قرار دیا۔ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) اسد درانی نے کتاب میں دعوی کیا ہے کہ کارگل جنگ جنرل مشرف کا ذاتی جنون تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).