لیپ ٹاپ اور مسلسل خراب ہوتی مردانہ جنسی صحت کا آپس میں کیا تعلق ہے؟


آج ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہر نوجوان لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کر رہا ہے لیکن سائنسدانوں نے لیپ ٹاپ استعمال کرنے کے ایک طریقے کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے جو ہر نوجوان کو معلوم ہونا چاہیے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے 29نوجوانوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج بتایا ہے کہ ”اکثر نوجوان لیپ ٹاپ گود میں رکھ کر تادیر کام کرتے رہتے ہیں جو کہ ان کی جنسی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ اس سے نہ صرف وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں بلکہ انہیں بانجھ پن کا مرض بھی لاحق ہو جاتا ہے۔“

یونیورسٹی آف نیویارک کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”لیپ ٹاپ کا درجہ حرارت 31سے 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اور اگر اسے گود میں رکھا جائے تو اتنا زیادہ درجہ حرارت مردوں کی جنسی صحت کو بے حد نقصان پہنچاتا ہے۔ اس کے علاوہ برقی مقناطیسی تابکاری بھی مردوں کے لیے ضرررساں ہوتی ہے۔ یہ دونوں چیزیں مردوں میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی کو متاثر کر تی ہیں اور ان کے سپرمز کو تباہ کرتی ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).