لارڈز کا میدان، انگلینڈ اور پاکستان: چند حقائق جو آپ جاننا چاہیں گے


سرفراز احمد جیت کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ

سرفراز احمد لارڈز کے میدان میں پاکستان کو فتح دلوانے والے پانچویں کپتان بن گئے ہیں

لارڈز کا میدان کرکٹ کے کھیل میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ پیش ہیں لارڈز کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ سے متعلق چند حقائق۔

  • پاکستان کے میڈیم پیس بولر محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میچ میں کل 64 رنز دے کر آٹھ کھاڑیوں کو آؤٹ کیا جو کہ لارڈز میں کسی بھی پاکستانی تیز بولر کا سب سے بہتر ریکارڈ ہے۔
  • پاکستان کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد لارڈز کے میدان پر پاکستان کو ٹیسٹ میچ جتوانے والے پانچویں کپتان بن گئے ہیں۔
  • اس کے علاوہ انگلینڈ کو لارڈز کے گراؤنڈ پر شکست دینے والے سابق کپتانوں میں عمران خان، جاوید میانداد ،وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام شامل ہیں۔
  • پاکستان نے لارڈز میں اب تک پانچ ٹیسٹ میچ جیتے ہیں جبکہ چار میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اس طرح وہ آسٹریلیا کے بعد دوسری ٹیم ہے جو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف زیادہ میچ جیتی ہے۔ آسٹریلیا کا ریکارڈ یہاں 15 جیتنے اور سات ہارنے کا ہے۔
  • پاکستان کے موجودہ کوچ مکی آرتھر، بوبی سمپسن اور جان بوکانن کے بعد تیسرے کوچ ہیں جو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جیتے ہوں۔
  • انگلینڈ کی کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ انگلینڈ نے مئی میں شروع اور ختم ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شکست کھائی ہو۔ اس سے پہلے 1921 میں آسٹریلیا نے مئی میں ہونے والے ٹینٹ برج کے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp