کچھ عناصر حکومت پر تنقید کر کے ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں : وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی بابرنواز خان، ثقلین بخاری اورسلطان محمود ہانجرا نے وزیراعظم نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی، ملاقاتوں کے دوران ملک کے سیاسی امور، علاقائی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرارکان اسمبلی نے کہا عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت پرناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفرسے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، جس کے لئے ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پاکستان جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب کا زینہ بنے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments