صبح جاگنے کے بعد سستی کیسے دور بھگائیں؛ چند مفید معلومات


وہ کام جو آپ کو صبح اُٹھنے کے فوری بعد ہرگز نہیں کرنا چاہئیں کیونکہ۔۔۔

بیدار ہونے کے بعد آپ کہیں بلی کی طرح بازﺅں اور ٹانگوں کو سمیٹ کر بستر میں لیٹے تو نہیں رہتے؟ یہ ان کاموں میں سے ایک ہے جو آپ کو بیدار ہونے کے بعد نہیں کرنے چاہئیں۔ صبح جاگتے ہی اپنے بازﺅں اور ٹانگوں کو حتی المقدور حد تک پھیلائیے، جیسے آپ انگڑائی لیتے ہیں۔ آپ اپنے اعضاءکو جتنا زیادہ اورتوانائی کے ساتھ پھیلائیں گے دن بھر آپ اتنا ہی اچھا اور خوش محسوس کریں گے۔ وہ لوگ جو صبح جاگتے ہیں اور بلی کی طرح ٹانگوں اور بازوﺅں کو سمیٹے ہوئے بستر میں پڑے رہتے ہیں اور پھر دھیرے دھیرے خود کو کھینچتے ہوئے باہر نکلتے ہیں تو وہ دن بھر سستی کا شکار رہتے ہیں اور کام کے دوران بھی غنودگی محسوس کرتے ہیں۔

ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی روشنی اور تاریکی کے لئے کافی حساس واقع ہوئی ہے۔ اگر آپ تاریکی میں جاگتے ہیں تو دماغ گومگو کا شکار ہوجاتا ہے اور آپ کے دماغ پر دن بھر غنودگی چھائی رہتی ہے۔ جب آپ جاگیں تو فوری طور پر پردوں کو ہٹادیں تاکہ کافی روشنی اندر آئے اور آپ کا دماغ چوکنا و تروتازہ محسوس کرے۔

نیند پر تحقیق کرنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کا الارم بجتا ہے تو اسے بند کرکے دوبارہ سونے کی غلطی نہ کریں۔ اس طرح آپ نیند کے ایک اور مرحلے کا آغاز کردیتے ہیں جسے آپ جلدی ختم نہیں کرپاتے کیونکہ کچھ دیر بعد آپ کو پھر اٹھنا ہوتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دن بھر آپ کا دماغ فریش نہیں ہوپاتا تو بہتر طریقہ یہی ہے کہ جب الارم بجے تو فوراً اسی وقت اٹھ جائیے۔

اگر آپ صبح اٹھتے ہی اپنی ای میل چیک کرتے ہیں تو اس عادت کو بھی ترک کردیجئے کیونکہ اس کے نتیجے میں آپ کی توجہ ان اہم کاموں سے ہٹ سکتی ہے جو آپ کو جاگتے ہی کرنا ہوتے ہیں۔ یہ آپ کیلئے پریشانی اور ذہنی دباﺅ کا بھی سبب بن سکتا ہے جبکہ آپ کو صبح کا آغاز ایک تروتازہ ذہن کے ساتھ کرنا چاہیے۔ تو جاگتے ہی پہلے تو خود کو توانا اور تروتازہ کردینے والی سرگرمیوں کی جانب لیجائیے اور بھلے بعد میں ای میل بھی چیک کرلیجئے۔

کچھ لوگ جاگتے ہی چائے یا کافی پیتے ہیں او راگر آپ بھی ایسا کرتے ہیں تو اس عادت پر نظر ثانی کیجئے۔ صبح کے اوقات میں ہمارا جسم توانائی کو متوازن کرنے والے ہارمون کورٹیسول کی بڑی مقدار پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ صبح کے اوقات میں چائے یا کافی پیتے ہیں تو آپ جسم کورٹیسول ہارمون کی افزائش کم کردے گا جس کے نتیجے میں آپ توانائی میں کمی محسوس کریں گے۔ توانائی میں یہ کمی آپ کو دن بھر تھکاوٹ میں مبتلاءرکھے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).