سنی لیون دوبارہ بگ باس جانے کے لیے بے تاب


\"suunyبالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو”بگ باس 9“ میں پہنچ گئیں جہاں وہ اپنی فلم مستی زادے کی پروموشن کرتی نظرآئیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ”جسم 2“سے کیا جس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں شہرت فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے دبنگ سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو”بگ باس“ سے حاصل ہوئی تاہم اب ایک بار پھر سنی لیون رئیلٹی شو بگ باس پہنچ گئی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے“ کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے رئیلٹی شو”بگ باس 9“ پہنچیں جہاں وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کی تشہیر کرتی نظرآئیں گی جب کہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ” بگ باس 9 “ ہاو¿س جانے کے لیے اپنی بیتابی کا اظہار بھی کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments