پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بیٹی کی پیدائش کے بعد دھوکا دیا: فریال مخدوم


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔

باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائیش کے بعد تعلقات خراب ہونا شروع ہوگئے تھے، ایسا کیوں ہوا اور معاملہ کیا تھا فریال مخدوم نے خود تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایک بیان میں فریال مخدوم نے الزام عائد کیا کہ عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تعلقات تھے، انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے۔ دوسری جانب باکسر عامر خان نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

sofia hemmani

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم پھر 11 نومبر 2017 کو الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہو گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).