عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات


oil priceعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے تیل کی قیمتیں 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جب کہ یورپی منڈی میں تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے جس سے ماہرین نے قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کے سودوں کی سپلائی 27.67 ڈالر فی بیرل پر ہوئی جو کہ گزشتہ 13 سال کی کم ترین سطح ہے یعنی دسمبر 2003 سے اب تک تیل کی قیمت کبھی بھی 28 ڈالر فی بیرل سے کم نہیں ہوئی تھی۔ عالمی منڈی میں امریکی کروڈ آئل کی قیمتیں بھی مزید کم ہوکر 28.17 ڈالر فی بیرل تک گرگئی ہیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر یورپی پابندیوں کے اٹھائے جانے سے تیل کی پیداوار مزید بڑھ جائے گی اور 5 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں اضافہ ہوجائے گا جس سے تیل کی قیمت مزید کم ہونے کے امکانات ہیں۔ یورپی تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی اور 20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔


Comments

FB Login Required - comments