لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ بڑی لیڈ کی تلاش مںی


کرکٹ

لیڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے اپنی اننگز شروع کر دی ہے۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 128 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔ جوس بٹلر 34 اور سیم کرن 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلے سیشن کا کھیل نہ ہو سکا تھا۔

میچ کے دوسرے دن لنچ کے بعد پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب محمد عامر نے جو روٹ کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے 45 رنز بنائے۔

میچ کا لائیو سکور کارڈ

لیڈز ٹیسٹ کا پہلا دن، انگلینڈ کے نام

’کوچ نے کہا گیند آگے کرو اور یہی کام آیا‘

محمد عباس: ویلڈنگ اور چمڑے کی فیکٹری سے ویسٹ انڈیز تک

چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کو دوسری کامیابی بھی محمد عامر نے دلوائی جب انھوں نے مالن کو 28 رنز پر آؤٹ کیا۔

کرکٹ

PA

پاکستان کو جلد ہی ایک اور کامیابی شاداب خان نے دلوائی جب انھوں نے بیس کو آؤٹ کیا۔ بیس 49 رنز سکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف نے دو، دو جبکہ شاداب خان، حسن علی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسے شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا۔ میچ کے دوسرے اوور میں کرس براڈ کی گیند پر امام الحق نے جو روٹ کو کیچ دے دیا۔

اس کے بعد اظہر علی بھی براڈ ہی کا نشانہ بنے۔ انھوں نے صرف دو رنز بنائے۔ حارث سہیل 29 رنز بنا کر کرس ووکس کا نشانہ بنے۔

کرکٹ

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 56، حارث سہیل نے 28 اور اسد شفیق نے 27 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی ٹیم: اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس

انگلینڈ کی ٹیم: الیسٹر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ، ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، سیم کرن، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، کرس ووکس، کرس براڈ، جیمز اینڈرسن


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp