ملک بھر میں ’مالک‘ کی نمائش پر پابندی عائد


\"malik\"پاکستان ٹیلی ویژن کے کلاسیک ڈرامے دھواں کے خالق عاشر عظیم کی پہلی لولی وڈ فلم \’ مالک \’ کی نمائش پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فلم مالک جسے قبل ازیں سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا، اب ختم کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تاہم نوٹیفکیشن میں فلم پر پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔پابندی کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ فلم میں جمہوری نظریے کے خلاف بات کی گئی اور لوگوں کی شکایت پر وفاقی وزارت کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ سنسر بورڈ نے بھی فلم مالک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جسے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا۔فلم کو تین ہفتہ قبل دکھانے کی اجازت ملی تھی جس کے بعد اسے ملک بھر میں ریلیز کیا گیا۔
گزشتہ روز میڈیاسے بات کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے فلم پر لگنے والی پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب میڈیا رپورٹ کررہا ہے کہ پابندی ہٹالی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments