ٹکٹ نہ ملنے پر تنازع: عامر لیاقت اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں لڑائی ٹھن گئی


تحریک کے رہنما عامر لیاقت نے عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سوشل میڈ یا پر پارٹی قیادت سے اظہار ناراضگی کیا تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے عامر لیاقت کو کھر ی کھری سنا دیں لیکن پھر عامر لیاقت نے انصافینز کو بھی وارننگ دے دی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پیغام دیتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ گالیاں دینے والے انصافینز کو بتا نا چاہتا ہوں کہ اپنی حدود میں رہیں ،معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے ۔انہوں نے کا مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں ،چیئر مین پی ٹی آئی کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں ،اسی لیے میں نے حوالہ دیا لیکن فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کررہا لیکن شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس بات کا نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا ،ہر وقت گالیاں نا قابل برداشت ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب عامر لیاقت نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اظہار ناراضی کیا تھا تو سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).