پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم نے مسترد کر دی


\"petrol\"اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کی بھجوا ئی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کردیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت کو 8 ارب کا نقصان ہوگا جسے عوام کی خاطر برداشت کرنے کو تیار ہیں۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے 41 پیسے، پیٹرول 3روپے، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 34 پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپیہ 16پیسے جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments