یہ شخص جو کہ جہاز میں بھی نماز نہیں چھوڑتا کیسے غدار اور یہودی ہوسکتا ہے؟ عثمان ڈار


پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے عمران خان کی جہاز میں ایسا کام کرتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی کہ دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘ پر عثمان ڈار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز میں دوران فلائٹ عمران خان سفید کپڑوں میں ملبوس اپنی سیٹ بیٹھے ہیں اور اسی اثنامیں نماز کا وقت ہوجا تاہے ۔ کپتان بغیر کسی تاخیر کے اپنی نشست پر نمازپڑھنا شروع کردیتے ہیں جبکہ یہ ویڈو خفیہ طور پر بنا ئی گئی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور عوام کی جانب سے بھی اسے خوب سراہا جارہا ہے اور تبصرے کئے جارہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویڈیو سے متعلق مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے؟ اور کپتان کہاں سفر کررہے ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).