عیدالفطر کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری


وفاقی وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر پر 4 سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے.

 وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 15 جون بروز جمعہ سے 18 جون بروز پیر تک تعطیلات ہوں گی۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کی  تھی، جس میں 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں کا کہا گیا تھا تاہم وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں اب 14 جون کے بجائے 15 جون سے 18 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں