شدید گرمی میں لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام کے اے سی خراب؛ روزے دار مسافر رل گئے


ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس کے اکثر ڈبوں میں اے سی خراب ہو چکے ہیں۔ آج دوران سفر شدید گرمی میں کئی روزے دار  طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے درمیان کے سٹیشنوں پر اترنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ واضح رہے  کہ اے سی بوگیوں والے مسافر دوران احتجاج ٹکٹ چیکراور مختلف سرکاری حکام کو زبردستی اپنی نان اے سی (خراب اے سی والی) بوگیوں میں بیٹھنے پہ مجبور کر رہے ہیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ موجود فیملیاں شدید گرمی میں کھڑکیاں بھی نہ کھول سکنے کے سبب شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ نگران حکومت میں ریلوے کی وزارت کے لیے پہلا ہفتہ ہی کافی بحران والا نظر آتا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں