جب میجر جنرل آصف غفور نے احمد فراز کا شعر شئیر کیا


”کتنا اچھا تھا کہ ہم بھی جیا کرتے تھے “میجر جنرل آصف غفور نے ایسا شعر کہہ دیاکہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

اڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شاعر فراز احمد فراز کا شعر پڑھ کر سوشل میڈ یا پر سب کو حیران کردیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میجر جنرل آصف غفورنے خاصی شہرت حاصل کی اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے مداحوں سے ملنے کا وعدہ بھی کیا تھا ۔اب انہوں نے ایسا شعر شیئر کیا جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ اس شہرت میں خاصی دلچسپی نہیں رکھتے اور ایک عام پاکستانی کی طرح سادگی کے ساتھ زندگی گزارنے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاﺅنٹ سے میجر جنرل آصف غفور نے فراز کامند رجہ ذیل شعر شیئر کیا ۔

کتنا اچھا تھا کہ ہم بھی جیا کرتے تھے فراز

غیر معروف سے گمنام سے ۔۔۔پہلے پہلے

میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اس شعر پر سوشل میڈ یا صارفین بھی حیران ہو گئے ثانیہ خان نے کہا واہ سر شاعری بھی کرتے ہیں

ایک شخص نے مذاق میں کہا کہ ”پائین غفور لگتا ہے شادی سے پہلے کی زندگی یاد کر رہے ہیں “

ایمان فاطمہ نے داد دیتے ہوئے کہا واہ جی واہ

گلفام خان نے کہا اچھا ذوق رکھتے ہیں سر

رانا شانی نے کہا کہ اور پر ہم ڈی جی آئی ایس پی آر بنے اور مشہور ہو گئے

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).