ولید اقبال نے حمزہ شہباز کے مقابل انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے حمزہ شہباز کے مقابلے میں انتخاب لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ولید اقبال نے لاہور کے حلقے سے انتخاب لڑنے کی درخواست دی تھی، جس کےبعد پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ولید اقبال نے حمزہ شہباز کے مقابل انتخاب لڑنے سے معذرت کی ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ولید اقبال لاہور کےصوبائی حلقے سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).