فرانزک آڈٹ کے انکشافات کی روشنی میں پاناما لیکس کی انکوائری کی جائے: اعتزاز احسن


\"aitzazپیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے بجائے وزیراعظم جلسوں پر نکل گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کو چاہیے تھا کہ وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے لیکن وہ پارلیمنٹ کواعتماد میں لینے کے بجائے جلسوں پر نکل گئے ہیں اور جلسوں میں صرف اپوزیشن کو گالیاں ہی دی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانزک آڈٹ کے ذریعے پاناما لیکس پر ہونے والے انکشافات کی انکوائری کی جائے اوراپوزیشن کے ساتھ مل کرتحقیقاتی کمیشن کے ٹی او ا?رز بنائے جائیں۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس صفر ہونے کے باوجود اتنی جائیدادیں کیسے بن گئیں، باہر منتقل ہونے والا پیسہ تھیلوں میں تو بیرون ملک نہیں گیا، یہ میٹرو بس، اورنج لائن اور موٹروے پر ٹانکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments