فیشن شو میں خواتین کی جگہ ڈرونز کا استعمال


جدہ فیشن شو

تصور کریں کہ اگر فیشن شو میں ماڈلز کی جگہ ڈرونز کا استعمال کیا جانے لگے تو کیسا لگے گا؟

گذشتہ دنوں سعودی عرب کے معروف شہر جدہ میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔

جدہ میں منعقدہ ایک فیشن شو میں مختلف قسم کے ملبوسات کے لیے ماڈلز یا خواتین کی جگہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے ہی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

جدہ فیشن شو

لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ڈرونز کے ذریعے ملبوسات کی پیشکش پرکشش ہونے کے بجائے ڈراؤنی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب پہلے فیشن شو کے لیے تیار

سعودی عرب میں تفریحی صنعت کے لیے 64 ارب ڈالر مختص

جدہ فیشن شو

کمرے کے خلا میں ڈرونز کے ذریعے ادھر ادھر جھولتے یا گھومتے ملبوسات کا منظر کسی ‘ہارر فلم’ سے کم نہیں تھا۔ ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ کوئی غیر مرئی قوت ان کپڑوں کے ساتھ کمرے میں چکر لگا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قطر میں پاکستانی خواتین اپنی جگہ بنا رہی ہیں

فیشن کے ذریعے سیکولرازم کا پیغام

جدہ فیشن شو

فیشن شو کے منتظمین میں سے ایک نبیل اکبر نے بی بی سی عربی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بڑے فخر سے کہا کہ ‘کسی خلیجی ملک میں یہ اپنی قسم کا پہلا شو ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

’ آج پھر جینے کی تمنا ہے‘

’کوئی کیوں طے کرے کہ آپ کون ہیں؟‘

جدہ فیشن شو

انھوں نے بتایا کہ اس کی تیاری میں دو ہفتے لگے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرونز کے ذریعے انہی ملبوسات کو پیش کیا گیا جو رمضان کے محترم بالشان مہینے کے شایان شان ہو۔

سوشل میڈیا میں جہاں اس شو پر غصے کا اظہار کیا گیا وہیں اسے مذاق کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

میلان فیشن شو میں سر ہاتھوں میں لیے ماڈل

جدہ فیشن شو

Twitter

چند لوگوں نے اس بات پر ناراضی ظاہر کی کہ سعودی عرب نے خواتین کو اتنا حق بھی نہیں دیا کہ وہ ان ملبوسات کے لیے ریمپ پر چل سکیں۔

جبکہ بعض دوسرے ملبوسات کی نمائش کے لیے ڈرونز کے استعمال پر ہنستے اور اس کی نقل یا میم کرتے نظر آئے۔

https://twitter.com/MowatinTafran/status/1004667761635745792?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.washingtonpost.com%2Fnews%2Fworldviews%2Fwp%2F2018%2F06%2F07%2Fa-saudi-fashion-show-skipped-the-models-and-showed-dresses-using-drones%2F

ایک صارف ویلری نے لکھا: ‘سعودی عرب، جہاں ڈرونز کو خواتین سے زیادہ حقوق حاصل ہیں۔’

جبکہ جینا نے لکھا: ‘میں سعودی عرب میں منعقدہ شو میں جانا چاہتی ہوں۔ وہاں ماڈلز تھیں ہی نہیں۔’

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب فیشن کونسل کے زیرِ اہتمام ایک فیشن شو 26 مارچ سے 31 مارچ تک منعقد کیا گیا جس میں ماڈلز نے شرکت کی تھی۔

جدہ فیشن شو

Twitter

سعودی عرب میں خواتین کے لباس کے تعلق سے کئی قسم کی پابندیاں ہیں۔ یہاں کے قانون کے مطابق عام مقامات پر خواتین کے لیے حجاب یا عبایہ پہننا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ جدہ سعودی عرب کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں خواتین نسبتا زیادہ آزاد کہی جاتی ہیں۔

سعودی خاتون

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں یہاں کے معاشرے میں بہت سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

گذشتہ دنوں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار شہر جدہ میں خواتین شائقین کو سٹیڈیم میں جا کر مردوں کے فٹبال میچز دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

اور اس کی تازہ مثال خواتین کو ڈرائیونگ کا حق ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp